حوالہ کیوں ضروری ہے؟ الحمد للہ ہمارے ساتھ ملکر بہت سے لوگ کام کرتے ہیں اور ہم نے ہمارے ساتھ کام کرنے والوں سے اپنے چارجز کاکچھ حصہ انہیں دینے کا وعدہ کیا ہوتا ہے(جوکہ محنت کرنیوالوں کا حق ہے) اس لئے ہم نہیں چاہتے کہ کسی بھی محنت کرنے والے شخص کی حق تلفی ہو۔ اور نہ ہی کوئی جھوٹا یا وعدہ شکن شخص ایمان والا ہو سکتا ہے۔ اس کیلئے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔ آپ اپنا فارم فل کرتے وقت یہ ضرور بتائیے کہ ہم تک پہنچنے کا سبب کون ہے ؟ تا کہ جب ہم رشتہ فائنل ہونے کے بعد فیس وصول کریں تو ہمیں علم ہو کہ اسمیں اور کون کون حقدار ہیں! کیونکہ دنیا میں لین دین بہت آسان ہے مگرآخرت میں ایک ایک نیکی کیلئے ترسیں گے۔ وہاں کی کرنسی کسی کو (نیکیاں) دینا بہت مشکل ہو گا۔