سلاجیت Salajeet
السلام علیکم
سلاجیت یہ ایک گوند ہے جو پہاڈوں سے نکلتی ہے
سلاجیت کے معنی پتھر کی جان ہے
یہ ایک سیاہ رنگ کا مادہ ہے ۔ بعض پہاڈوں مہں گرمی کی شدت کے باعث درزوں کے اندر سے ایک قسم کی لاکھ یا گوند کی طرح کا مادہ جم جاتا ہے ۔۔ یہ مادہ پہاڑ کی درزوں میں از خود بنتا ہے
من گھڑت باتیں
سلاجیت کے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ پہاڈی بکرے کا پیشاب ہے جو ایک جگہ پڑا رہ کر گاڑھا اور سیاہ ہو جاتا ہے اور بعض کے نزدیک یہ پہاڑی گدھے کا پیشاب ہے
اصل بات
اصل بات یہ ہے کہ یہ ایک ٹھوس مادہ ہے جس میں نامیاتی اجزاء ۔ نباتی ریشے اور ارضی اجزاء پائے جاتے ہیں
سلاجیت ایسے پہاڑوں سے نکلتی ھے جن میںسونے ۔چاندی ۔تانبے۔ سیسہ زنک اور لوہے کی کانیںہوتی ہیں
اس لئے اسکا رنگ مختلف ہوتا ہے
ذائقہ
اس کا ذائقہ تلخ ہوتا ہے :
شناخت
اسکے اصل و نقل ہونے کی شناخت کا طریقہ یہ ہے کہ سلاجیت کو پانی میں بگھودیں اور انگلی سے رگھڑ کر اٹھائیںاگر تار جیسے ریشے نکلیں تو اصلی ہے اگر سلاجیت پانی میں حل ہونا شروع ہو جائے تو نقلی ہے
صاف کرنا
سلاجیت پتھروں کی درزوں میں سے نکل کر جم جاتی ہے اس کو کھرچ لیا جاتا ہے مگر یہ صاف نہیںہوتی ااس کو صاف کرنے کیلئے اس کو گرم پانی میں کوئی 6 سے 7 کھنٹے تک بھگو دیتے ہیںاس کے بعد باریک کپڑے سے فلٹر کرتے ھیں اور فلٹر کیے ہوئے پانی کو دھوپ میں رکھ دیتے ھیں اس کے اوپر جو بالائی آئیگی اس کو اتار لیتے ہیں اور جب تک بالائی آتی رہتی ہے اتارتے رہتے ھیں یہی صاف سلاجیت ہے
فوائد
اسکے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ ہر مرض کے لئیے مفید ہے اعصابی امراض میں بکثرت اسکا استعمال ہوتا ہے
اعصاب کو طاقت دیتی ہے مردانہ امراض کے علاوہ عورتوں کے امراض پوشیدہ میںبھی مفید ہے
بعض دوائیں زوالخاصہ ہوتی ہیں ان میں سلاجیت بھی شامل ہے
زوالخاصہ
اس سے مراد ہے کہ بیک وقت دو متضاد امراض میں فائدہ دیتی ہیں اگرچہ سلاجیت پیشاب آور ہے مگر اس کو سلسل البول (بار بار پیشاب آنا ( میں استعمال کیا جائے تو پیشاب کی زیادتی کو روک کر مثانہ کو قوت دیتی ہے
سردیوں میں اس کی معمولی سی مقدار کھانے سے سردی کے احساس کو ختم کرتی ہے
مقدار خوراک
4 رتی سے 1 ماشہ
مزاج
گرم 2 درجہ میں خشک 2 درجہ میں